ایناس الشہوان سویڈن میں سعودی عرب کی تیسری خاتون سفیر تعینات

Saudi Arabian Ambassador

Saudi Arabian Ambassador

سویڈن (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی ممالک سویڈن اور آئس لینڈ میں سعودی عرب کی خاتون سفیر ایناس الشہوان جمعرات کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ایناس الشہوان تیسری خاتون ہیں جنہیں سعودی عرب کی بطور سفیر نمائندگی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل شہزادی ریما بنت بدر بن سلطان کو امریکا اور آمال المعلمی کو ناروے میں سعودی عرب کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

ایناس الشہوان کی ورچوئل حلف برداری تقریب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت مملکت میں متعین دوسرے ملکوں کے سفیر بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ ایناس الشہوان کو سنہ 2007ء میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا۔ وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں‌ پر کام کر چکی ہیں۔