سید سردار احمد نے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5 میں ایمرجنسی سینٹراوردیگر میڈیکل یونٹ کا دورہ کیا

Syed Sardar Ahmed

Syed Sardar Ahmed

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار احمد نے ڈپٹی کمشنر کورنگی زبیر احمد چنا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5 میں ایمرجنسی سینٹر اور دیگر میڈیکل یونٹ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔

اس موقع پران کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی سراج الدین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کورنگی وسیم الدین ،میونسپل کمشنر کورنگی طلعت محمود ،XEN کورنگی محمد مبین صدیقی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

موقع پرمو جود میڈیکل سپرینڈنٹ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5 نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار احمد کو تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار احمد نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امراض قلب ،کڈنی سینٹر و دیگر شعبہ جات میں آ نے والے تمام مریضوں کو بہترطبی سہولیات فراہم کی جائے اور کسی بھی مریض کو طبی سہولیات کے حوالے سے کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔