شام میں فضائی دفاعی نظام کا اسرائیلی حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی

Israeli Attacks

Israeli Attacks

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ مشرقی حمص کے دیہی علاقے میں تدمر شہر کے اطراف ایک عسکری ٹھکانے پر اسرائیلی فضائی حملوں کو شامی افواج کے فضائی دفاعی نظام نے پسپا کر دیا۔

ایجنسی کے مطابق السخنہ اور العامریہ کے علاقوں میں شامی فوج کی چیک پوائنٹس کو نشانہ بنانے والے متعدد میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے گذشتہ ماہ حمص میں الشعیرات کے ہوائی اڈے پر 8 سے زیادہ میزائل داغے تھے۔ شامی حکومتی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ان حملوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکے سنائی دئے گئے۔

سال 2011 میں شام میں مسلح تنازع شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی فوج نے شامی اراضی پر متعدد حملے کیے۔ ان حملوں میں خاص طور پر ایرانی اہداف اور تہران نواز گروپوں کو نشانہ بنایا گیا۔