شام، ادلیب کے غیر عسکری علاقے پر بمباری میں درجنوں افراد لقمہ اجل

Syria Bombing

Syria Bombing

ادلیب (جیوڈیسک) شام میں ادلیب کے” غیر عسکری علاقے”کی سرحدوں کے اندر واقع شہری بستیوں پر کل فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ تک جا پہنچی ہے۔

سول دفاعی حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ادلیب کے شمال میں واقع موضع فوا اور قفریہ سمیت خان شیخون تحصیلوں گردونواح میں کل شام فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھتے ہوئے 15 ہو گئی ہے جبکہ 28 شہریوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

مخالف گروہوں کے طیارہ واچ ہاؤس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے اعلان میں کہا ہے کہ لازقیہ کے ہیممن فوجی اڈے سے پرواز کرنے والے پانچ جنگی طیاروں نے غیر فوجی علاقے میں بمباری کی۔

واضح رہے کہ اسد انتظامیہ کی قوتوں اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے سوچی مطابقت کے خلاف ورزی کرتے ہوئےادلیب کے غیر فوجی علاقے میں رواں سال کے آغاز سے اب تک فضائی اور زمینی حملے کرتے ہوئے کم از کم 166 شہریوں کو ہلاک جبکہ 470 سے زائد کو زخمی کر ڈالا ہے۔

اسد قوتیں ترکی اور روس کے مابین ادلیب میں فائر بندی کے قیام کے لئے طے پانے والے مطابقت کے باوجود تواتر سے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں آستانہ معاہدے کے دائرہ کار میں اسد انتظامیہ کے ضامن روس پر اسد قوتوں کے حملوں کا سدباب کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔