شامی سرحدی علاقوں پر استحکام تک ترکی کا عمل دخل جاری رہے گا، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

شام (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کی جنوبی سرحدوں پر استحکام کے قیام تک شمالی شام میں ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

ترک صدر نے حال ہی میں تعمیراتی کام مکمل ہونے والے بعض اہم مقامات کی افتتاحی تقریبات میں استنبول کے قصرِ واحدالدین سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے شرکت کی۔

اپنے خطاب میں انسداد دہشت گردی کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ شام میں ابھی تک موجود دہشت گردوں کے علاقوں کو ہمیں وعدہ کردہ طریقے سے صاف کیے جانے چاہییں یا پھر ہم خود اس مسئلے کو حل کریں گے۔

جناب ایردوان نے مزید بتایا کہ ترکی عالمی بحران کے مرکز میں جگہ پانے کے باوجود ابھی بھی اپنے پاؤں پر قائم دائم ہے، اتحاد و یکجہتی کی طاقت اس کے مضبوط بنیادی ڈھانچے میں پوشیدہ ہے۔

خطائے کے شام مسئلے میں کافی زیادہ نقصان برداشت کرنے اور سب سے زیادہ بوجھ اٹھانے والے شہر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ایردوان کا کہنا تھا کہ ’’ہماری سرحدی پٹی پر دہشت گرد راہداری قائم کرنے کی کوشش کے وقت ہم نے شامی بھائیوں کے تنہا نہ ہونے کا برملا مظاہرہ کیا ہے۔

شام میں تا حال موجود دہشت گرد علاقوں کی وعدے کے مطابق صفائی کی جانی چاہیے یا پھر ہم اپنی ڈالی خود کاٹیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں اور ان کو آلہ کار بنانے والی طاقتوں کے سامنے آواز بلند نہ کرنے والے جب ترکی کا معاملہ آتا ہے تو یہ ہر حربے کو بروئے کار لانا شروع کر دیتے ہیں لیکن یہ حلقے ہمیں اپنی راہ سے نہیں ہٹا سکتے۔