شام میں جاری جنگ پر بات چیت کیلئے بان کی مون عراق پہنچ گئے

Ban Ki-Moon

Ban Ki-Moon

بغداد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون ایک ایسے وقت پر عراق کا دورہ کر رہے ہیں جب یہ ملک خود بھی ایک خونریز بحران کا سامنا کر رہا ہے۔

بان کی مون وزیر اعظم نوری المالکی کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ ہوشیار زبیاری کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بان کی مون آج بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اُن کا یہ دورہ جنیوا ٹُو کے نام سے سوئٹزرلینڈ میں مجوزہ اُس شام امن کانفرنس سے ایک ہفتہ قبل عمل میں آ رہا ہے جس کا مقصد پہلی مرتبہ شامی حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کو براہِ راست ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کا موقع فراہم کرنا ہے۔