شام میں باغیوں نے ڈیفنس ایئربیس پر قبضہ کرلیا

Syria

Syria

شام(جیوڈیسک)شام میں باغیوں نے بین الاقوامی ہائی وے کے قریب ڈیفنس ایئر بیس پر قبضہ کر لیا۔ ایئر بیس پر موجود فورسز کی جانب سے شدید مزاحمت میں متعدد فوجی ہلاک۔

باغیوں کا کہنا ہے کہ قبضے کے بعد انکی طاقت دگنی ہوگئی ہے اور ان کے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ باغیوں نے دمشق کی جانب جانے والے راستوں پر قبضے کے بعد دمشق کی طرف ہر طرح کی آمدو رفت بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

باغیوں کی جانب سے ایئر بیس پر قبضے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سرکاری ہتھیاروں، گاڑیوں اور ایئربیس پر باغیوں کا قبضہ دکھا یا گیا ہے اور ایئر بیس پر فوجیوں کی لاشیں بھی دکھائی گئی ہیں۔