برطانیہ : برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ، برف تلے ایک لاش ملی

UK Snow

UK Snow

لندن(جیوڈیسک)برطانیہ میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ برنلے میں برف تلے ایک شخص کی لاش ملی ہے ، برفباری اور تیز ہواوں نے شمالی اور وسطی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

شمالی آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ اور کمبریا میں ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں ،برفباری کی وجہ سے حد نظر انتہائی کم ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہے ، کئی سڑکیں اور ائیرپورٹ برفباری کی وجہ سے بند ہیں اور گاڑیاں برف میں پھنسی ہوئی ہیں ، محکمہ موسمیات نے انگلینڈ ، نارتھ ویلز اور جنوب مغربی اسکاٹ لینڈ کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔