شام میں کسی فریق نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی: ڈونلڈ ٹرمپ

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے شام میں کسی فریق کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، صدر نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرائن کے صدر وائٹ ہاوس کا دورہ کریں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کو واپس لانا چاہتے تھے مگر اب تیل کے کنوؤں کی حفاظت کی خاطر فورسز کو شام میں رکھیں گے، واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں یوکرائن کے صدر وائٹ ہاوس کا دورہ کریں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پر مبینہ طور پر یوکرائن میں اپنے ہم منصب پر جو بائیڈن خاندان کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام ہے۔