تائیوان: چین کے 52 جنگی طیروں نے تائیوان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے

Taiwan and China

Taiwan and China

تائی پے (اصل میڈیا ڈیسک) تائیوان نے کہا ہے کہ چین کے 52 جنگی طیاروں نے تائیوان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

تائیوان وزارت دفاع نے قبل ازیں جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ یکم اکتوبر کو 38، 2 اکتوبر کو 39، 3 اکتوبر کو 16 جنگی طیارے تائیوان کی فضائی دفاعی حدود میں داخل ہوئے ہیں۔

آج جاری کئے گئے بیان میں چین کے 52 جنگی طیاروں کے تائیوان فضائی حدود میں داخل ہونے کی اطلاع دی گئی ہے۔

دوسری طرف امریکہ وزارت دفاع نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تائیوان کے جوار میں چین کی بڑھتی ہوئی فوجی کاروائیاں علاقے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔