تائیوان میں بارش اور سیلاب سے تباہی،3 ہلاک

Taiwan Flood

Taiwan Flood

تائی پے (جیوڈیسک) تائے وان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، مختلف واقعات میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ تائیوان کے جنوبی علاقے بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

سڑکیں اور مکانات کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ متعدد گاڑیاں بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ بارشوں کی وجہ سے مواصلاتی نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔