تائیوان : بارشوں میں 3 افراد ہلاک،ریلوے اور ہوائی نظام معطل

Taiwan

Taiwan

تائیوان (جیوڈیسک) میں جاری طوفانی بارشوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے گاڑی تباہ تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ تائیوان میں جاری بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ طوفانی بارش کے باعث ملک بھر میں لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی تاہم گاڑی میں سوار افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پانچ سو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ شدید طوفانی بارشوں کے باعث ریلوے اور پروازوں کا نظام معطل ہوکر رہ گیا۔ حکام کے مطابق اب تک طوفانی بارشوں میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ چھتیس سو زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔