طالبان کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں : رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ طالبان کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ انہیں مذاکرات کی دوبارہ دعوت دیتا ہوں وہ تشدد کا راستہ چھوڈ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ طالبان نے عدنان رشید کو مذاکرات کے لئے منتخب کیا ہے جو دہشتگرد ہے اور فوج پر حملوں میں ملوث ہے اس کا مطلب ہے کہ طالبان کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اگر اپوزیشن کے زریعے بھی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں محفوظ راستہ دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سر کریک کے معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اب ہماری عدالتیں بھی فیصلہ دے سکتی ہیں۔

بھارت سے برابری کی سطح پر دوستی کے قائل ہیں اس لئے بھارت سے کہتا ہوں کہ وہ بلیم گیم چھوڈ دے۔ افضل گرو کی پھانسی کے بارے میں رحمان ملک نے کہا کہ اسے پھانسی عدالت نے دی ہے عدالتی فیصلے پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا نے اپنے جدید میکانزم کے زریعے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں ۔ اب عوام بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ رحمان ملک نے کہا کہ سپر لیگ پاکستان میں ہونی چاہئے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کو یقین دلایا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔