تین علما کا قتل : ملزمان کی شناخت کے لئے فوٹیج لندن بھجوادی گئی

Karachi killed

Karachi killed

کراچی (جیوڈیسک)کے علاقے نرسری میں تین علما کے قتل کی فوٹیج ملزمان کی شناخت کے لئے لندن بھجوادی گئی۔ کراچی میں نرسری پل کے قریب شارع فیصل پراکتیس جنوری کو قتل کئے گئیعلما کے کیس میں پیش رفت جاری ہے۔ جائے وقوع پر لگے کیمرے نے واقعے کی عکس بندی کر لی تھی۔ تحقیقاتی ادارے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کے لئے کوشاں ہیں۔ اس سلسلے میں غیر ملکی ماہرین سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج ای میل کے ذریعے لندن بھیج دی گئی ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت ممکن بنائی جاسکے گی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے علما کی گاڑی پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔