طالبان جب کمزور ہوتے ہیں تو مذاکرات کی بات کرتے ہیں: رحمان ملک

Rehman Malik

Rehman Malik

اسلام آباد(جیوڈیسک)وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ جب بھی طالبان کمزور ہوتے ہیں تو امن اور مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔ بڑے دہشت گرد پنجاب میں چھپے ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مولوی فقیرکی حوالگی کیلئے آج انٹرپول سے درخواست کریں گے، مولوی فقیر پاکستان میں دہشتگردی کی بہت سی کارروائیوں میں ملوث ہے۔