پرویزمشرف کے اثاثے منجمد رکھنے کا فیصلہ برقرار

Musharraf

Musharraf

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بے نظیر قتل کیس کے اشتہاری ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے بینک اکانٹ اور اثاثے منجمد کیے جانے کے خلاف انکی اہلیہ بیگم صہبا مشرف کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے پر ویز مشرف کو اشتہاری قرار دیئے جانے اوران کے اثا ثے ضبط کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ فاضل عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیاتھا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ بیگم صہبا مشرف کی دائر مذکورہ درخواست قانونی نکات پر پورا نہیں اترتی۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید کاروائی پچیس فروری تک ملتوی کر دی، آئندہ سماعت استغاثہ کے دو گواہان پر جرح مکمل کی جائیگی۔