طالبان و حکومت کے مابین پرامن مذاکرات لازمی کامیاب ہونے چاہیے، امیر علی

کراچی: راجوانی اتحاد کے سربراہ امیر علی سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ طالبان و حکومت کے مابین پرامن مذاکرات لازمی کامیاب ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت مذکرات کر رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردوں کی طرف سے عوام و خواص پہ حملے ہو رہے ہیں اور ان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہے۔

ان حالات میں ضروری ہے کہ امن قائم ہو نا چاہیے اور پوری دنیا میں پاکستان ایک پرامن معاشرے کے طور پہ ثابت ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو پرامن اور باوقار دیکھنا چاہیتے ہیں جو کہ صرف و صرف ایک پرامن ملک کی صورت میں ہی ممکن ہے اس کے لئے ہر ہونے والے اقدام کی ہم حمایت کریں گے۔