تمام طالبان گروپوں نے مذاکرات کی حمایت کر دی، سمیع الحق

Sami ul Haq

Sami ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان کے تمام گروپوں نے مذاکراتی عمل کی حمایت کی ہے، کوئی گروپ مذاکرات کے خلاف ہوتا تو ضرور مخالفت سامنے آ جاتی۔

پروفیسر ابراہیم کہتے ہیں کہ حکومتی کمیٹی جب چاہئے اس کی طالبان سے ملاقات کرا دیں گے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ بعض عناصر دہشت گردی کی کارروائیاں کر کے امن عمل کی کوششوں پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں۔

انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان اور حکومت کی جانب سے فائر بندی کے لئے تجاویز دی گئی ہیں، توقع ہے کہ جلد فائر بندی ہو جائے گی۔طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہناتھا کہ ان کا آج حکومتی کمیٹی سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

حکومتی کمیٹی نے ان کی وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی تجویز پہنچا دی ہے، حکومتی کمیٹی نے کہا کہ وہ مشاورت کے بعد جلد آگاہ کریں گے، مذاکراتی کمیٹیوں کی پہلی ترجیح فائر بندی ہے۔