حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، خودروزگار بینک، ہیلتھ انشورنس سکیم اور پنجاب خدمت کارڈ کے منصوبوں کے ذریعے کم وسیلہ طبقات کا معیار زندگی بلند ہو گا۔

لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خود روزگار اسکیم کے تحت 4 ارب 80 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے گیے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، خودروزگار بینک، ہیلتھ انشورنس اسکیم اور پنجاب خدمت کارڈ کے منصوبوں سے متعلق حتمی سفارشات مرتب کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔