طالبان سے مذاکرات: مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا

Maulana Sami ul Haq

Maulana Sami ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) جمیعت علمائے اسلام (س) اور طالبان کی مذاکراتی کمیی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات پر 15 فروری کو علما و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا۔

مولانا سمیع الحق نے 15 فروری کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں ملک کے جید علما و مشائخ کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے طالبان اور حکومتی مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ علمائے دین سے مذاکرات کی کامیابی کے لئے تجاویز بھی لی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اب تک حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹیاں مذاکرات کر رہی ہیں اور دونوں کمیٹیوں کے اب تک دو اجلاس ہوچکے ہیں۔