طالبان سے مذاکرات نہ کیے گئے تو افغانستان میں خانہ جنگی ہوگی : برطانیہ

Uk

Uk

لندن(جیوڈیسک)برطانوی پارلیمنٹ دفاعی کمیٹی نے کہا ہے کرزئی حکومت اور طالبان میں مذاکرات نہ ہوئے توافغانستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔برطانوی ایوان زیریں کی دفاعی کمیٹی نے حکومت کوتجویز کیا ہیکہ آئندہ برس غیرملکی فوجوں کے انخلا کے بعد افغانستان کو پاں پر کھڑا کرنا ضروری ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں برطانوی اثر ورسوخ بے حد محدود ہے۔ شفاف انتخابات، تربیت یافتہ فوج، فعال عدلیہ، ترقی امداد اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف اقدامات ہی افغانستان کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔