طالبان سے مذاکرات نہیں ہو رہے، رپورٹس بے بنیاد

Chaudhry Nisar Ali Khan

Chaudhry Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے طالبان سے مذاکرات کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیدیا، کہتے ہیں دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مذاکراتی عمل شروع ہوگا۔ حکومت قوم سے کچھ نہیں چھپائے گی۔ فیصلوں کا واضع اعلان ہوگا۔

اسلام آباد میں ذرائع سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اس قسم کی رپورٹس امن کیلئے نقصان دہ اور ابہام پھیلانے والی باتیں ہیں۔ کچھ عناصر حکومت کے نام پر خود مذاکرات شروع کر دیتے ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم طالبان سے مذاکرات انتہائی حساس اور پیچیدہ ہیں۔

حکومت نے اس حوالے سے اپنی پالیسی اور حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ پاکستان میں امن کے قیام لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت قوم سے کچھ نہیں چھپائے گی۔ فیصلوں کا واضع اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ کراچی کے بعد سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔