تربیلا ڈیم نے پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی

Tarbela Dam

Tarbela Dam

اسلام آباد (جیوڈیسک) تربیلا ڈیم نے پوری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی۔ پیداوار تین ہزار چار سو اٹھہتر میگا واٹ ہو گئی ہے۔ ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنیوالے چودہ یونٹ چل رہے ہیں۔ ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک کر دیا گیا۔

ڈیم میں پانی کا ذخیرہ اس وقت اسی لاکھ ایکڑ فٹ ہے جو گزشتہ دس سال میں سب زیادہ ہے۔ دریاں میں پانی کی مجموعی آمد تین لاکھ ستاسی ہزار کیوسک ہے جبکہ اخراج تین لاکھ پندرہ ہزار کیوسک ہے۔

ارسا کے مطابق صوبہ پنجاب کو ایک لاکھ چونتیس ہزار اور سندھ کو ایک لاکھ پچانوے ہزار کیوسک یومیہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کو چودہ ہزار اور خیبرپختونخوا کو تین ہزار کیوسک یومیہ پانی کی فراہمی ہو رہی ہے۔