آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی گھروں کو واپسی شروع

Victims

Victims

ٹانک (جیوڈیسک) پاک فوج کی نگرانی میں ٹانک کوڑ کیمپ سے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ آپریشنل کمانڈر ٹانک بریگیڈیئر اصغر، پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب، اور ڈی پی او ٹانک سمیت سول اور فوجی حکام نے متاثرین کو روانہ کیا۔

رواں مرحلے کے دوران ایک ہزار پانچ سو اڑسٹھ خاندانوں کو جنوبی وزیر ستان واپس بھجوایا جائے گا۔ واپس جانے والے خاندانوں کو پچیس ہزار روپے نقد چھ ماہ کا راشن اور ضروری سامان بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔