ڈاکٹر عمران قتل کیس، تحقیقات پولیس کا معاملہ : برطانیہ

Adam Thomson

Adam Thomson

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کیس کی تحقیقات لندن میٹرو پولیس کا معاملہ ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی پاکستان اور برطانیہ کا مشترکہ مسئلہ ہے۔

پاک برطانیہ وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات میٹرو پولیٹن پولیس کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پاکستانی ہم منصب اور افغان صدر حامد کرزئی سے آپس میں روابط بڑھانے پر بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر داخلہ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔

دوسری جانب لندن میں عمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ پولیس کی کرائم ایجنسی نے لندن میں بیس سے زائد گھروں پر مشتمل جائیداد کی تحقیقات شروع کر دی ۔ یہ گھر دو اہم شخصیات کے نام ہیں۔ لندن میٹرو پولیٹن پولیس اور برطانیہ کی کرائم ایجنسی کی جانب سے جس جائیداد کی تحقیقات کی جاری ہے اس کی مالیت بیس ملین پانڈ سے زیادہ ہے۔

ذرائع نے بیس میں سے چھ گھروں کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کو اس جائیداد کے بارے میں علم لندن میں دو گھروں پر چھاپوں کے دوران ہوا۔ ذرائع کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق یہ جائیداد شمالی لندن میں واقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانوی پولیس اس حوالے سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ یہ بیش قیمت جائیداد خریدنے کے لئے رقم کہاں سے حاصل کی گئی۔ برطانوی قوانین کے مطابق کسی بھی جائیداد کی خریداری کے لیے یہ بتانا لازم ہے کہ رقم کن ذرائع سے حاصل کی گئی۔