ہمارا ہدف شمالی کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے، امریکی صدر

Joe Biden

Joe Biden

امریکہ (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی صورتحال پر خدشات لا حق ہیں اور خطے میں ہمارا ہدف جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

بائڈن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جےان نے وائٹ ہاؤس میں دو طرفہ اور بین الاوفود مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

بائڈن نے دو طرفہ مذاکرات میں متعدد معاملات میں پیش قدمی کرنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل کا تعین کرنے پر مطابقت قائم کی ہے۔ شمالی کوریا کی صورتحال پر دونوں فریقین کو خدشات لا حق ہیں، علاوہ ازیں شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ میں کمی لانے کے لیے امریکی رائے عامہ اس ملک کے ساتھ عملی اور تعمیری سفارتی تعلقات کے قیام کی خواہاں ہے۔

شمالی کوریا سے متعلق سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دینے والے جو بائڈن کا کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ میں کام کرنے والے سونگ کم کو نمائندہ خصوصی برائے شمالی کوریا متعین کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عام وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی شراکت داری کی اہمیت کی جانب اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ویکسین کی تیاری کے معاملے میں شراکت داری کے قیام پر اتفاق قائم کیا ہے۔