طارق پہاڑ ایک عظیم شخص ہیں جو اپنے مطالبات کے ذریعے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کوشاں ہیں۔ مسٹر شازل

کروڑ لعل عیسن : طارق پہاڑ ایک عظیم شخص ہیں جو اپنے مطالبات کے ذریعے عوام کے فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کوشاں ہیں۔ کروڑ ہسپتال میں ادویات کی کمی سے لے کر واپڈا کی جانب سے اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کروڑ شہر میں صحت و صفائی اور مضرِ صحت مشروبات و اشیاء کی فروخت کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے آئے ہیں اور بذریعہ پرنٹ میڈیا اپنے مطالبات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسٹر شازل نے کروڑ کے دیگر شہریوں کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے سابق صدر طارق محمود پہاڑ ایک عظیم شخصیت اور اعلیٰ ظرف انسان ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کو درپیش مسائل کو سمجھتے ہوئے حکومت سے بذریعہ پرنٹ میڈیا اپنے مطالبات کا اظہار کیا جن میں سے اکثر مطالبات پر صاحبزادہ فیض الحسن (MNA) اور TMA کروڑ کی جانب سے فوراً ایکشن لیا گیا۔ اسی طرح انہوں نے اپنے کمال ظرف کے پیشِ نظر کروڑ ہسپتال میں ادویات کی کمی ڈاکٹروں کی مریضوں کے ساتھ لوٹ کھسوٹ اور بد سلوکی سے لے کر واپڈا کی جانب سے اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کروڑ شہر میں صحت و صفائی اور مضرِ صحت اشیاء اور مشروبات کی روک تھام کیلئے آوز بلند کی جس کا MNA صاحبزادہ فیض الحسن کی جانب سے فوراً ایکشن لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صاحبزادہ فیض الحسن کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے کروڑ میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے دن رات کوششیں کیں ۔ اس وقت ملک کو میاں نواز شریف جیسے ہمدرد لیڈر ، صاحبزادہ فیض الحسن جیسے رہنما اور طارق پہاڑ جیسے مخلص کی ضرورت ہے۔