ٹیکس محاصل کا ہدف 2465 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز

TAX

TAX

نئے مالی سال کے لئے ٹیکس محاصل کا ہدف دو ہزار چار سو پینسٹھ ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی جو گزشتہ مالی سال کی نسبت پچیس فیصد زیادہ ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نئے بجٹ میں ٹیکس محصولات کا ہدف گزشتہ سال کے ٹیکس محاصل سے25 فیصد زیادہ رکھا جائے گا۔

نئیبجٹ میں ٹیکسوں میں رد و بدل کے ذریعے دو سو ارب روپے اضافی جمع کرنے کی تجویز دی گئی ہے گزشتہ سال انیس سو باون ارب کے ہدف کے مقابلے میں 1890 ارب ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

رواں سال کے لئے 2050 ارب روپے کا نظرثانی شدہ ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 2050 ارب روپے کے مقابلے میں 1700 ارب سے زیادہ جمع کر لیئے ہیں۔ جبکہ 30 جون تک مزید 300 ارب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنا ہے۔