چائے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی،ورلڈ بینک رپورٹ

Tea

Tea

کراچی(جیوڈیسک)پاکستان اور چائے کے استعمال کرنے والے دیگر ممالک کی جانب سے طلب میں اضافے کی وجہ سے مقبول مشروب کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران چائے کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مشرق وسطی، پاکستان اور روس کی جانب سے خاص طور طلب بڑھی ہے۔ بھارت بھی چائے کے بڑے خریداروں میں شامل ہے۔ چائے پیدا کرنے والے ممالک میں قدرتی آفات بھی اس کی قدر میں اضافے کا باعث ہے۔