تحصیل برنالہ ضلع بھمبر کے اساتذہ کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک محمد ریاض اعوان سینئر سائنس مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پتنی منعقدہوا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل برنالہ ضلع بھمبر کے اساتذہ کا ایک اجلاس زیر صدارت ملک محمد ریاض اعوان سینئر سائنس مدرس گورنمنٹ ہائی سکول پتنی منعقدہوا جس میں اساتذہ نے چوہدری عبدالکریم صدرمعلم کو کنٹرولر امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور تعیناتی پر دلی مبارکباد دی گئی شرکاء اجلاس سے وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ،چوہدری محمد یاسین سینئر وزیر ،وزیر تعلیم سکولز ،چیئر مین تعلیمی بورڈ میرپور کا شکریہ ادا کیا۔

جنہوں نے ایک ایسے صدرمعلم کو کنٹرولر امتحانات تعینات کیا جس کا ماضی اور حال بے داغ ہے موصوف انتہائی دیانتدار ،بہترین منتظم اور قابل شخصیت کے مالک ہیں انکی تعیناتی سے جہاں آزادکشمیر کے نونہالوں کے مستقبل محفوظ ہو ئے ہیں وہاں دیانتدار اور فرض شناس لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے۔

ترقی کا راز کرپشن نہیں بلکہ دیانتداری اور فرض شناسی میں ہی مضمر ہے خداتعالیٰ سرفرازی اسی کو دیتے ہیں جو صحیح معنوں میں اس کے اہل ہوتا ہے مبارکباد دینے والوں میں فیصل نذیر سینئر مدرس،چوہدری ساجد مدرس،چوہدری محمدریاض ،جاوید مغل مدرس ،محمد سلیمان مدرس ،محمد مشتاق مدرس شامل ہیں۔