دہشت گردی کے باعث ملک میں قیمتی جانوں کا نقصان اور ملکی معشیت کو بھی جھٹکا لگا ہے۔فضہ ذ یشان

لاہور: پاکستان تحر یک انصاف کی سینئر رہنما و نائب صدر علامہ اقبال ٹاون فضہ ذ یشان نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن کا قیام اس وقت اہم ضرورت ہے کیو نکہ دہشت گر دی کے باعث ملکی میں قیمتی جانوں کا نقصان اور ملکی معشیت کو بھی جھٹکا لگا ہے جس کے باعث غیر ملکی سر مایہ کاری متاثر ہو ئی ہے جو کہ نقصاندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذ اکرات کے باعث ملک تر قی کا راہ پر گامزن ہو جائے گا جبکہ ملک دشمن عناصر کے چہر ے بھی منظر عام پر آجائینگے جو کہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے میں لگے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کا دہشت گر دی کے خاتمے کیلئے بڑ ی واضح پالیسی ہے جو کہ سب کے سامنے ہے کیو نکہ تحر یک انصاف کے کارکنان ملک کی سالمیت اور اُس کے وقار کو اولین تر جہی دیتے ہوئے فیصلے کر رہے ہیں اور تحر یک انصاف سب کی آواز ہے اور واحد عوامی جماعت ہو نے عزاز رکھتی ہے۔