دہشت گردی انتخابات اور ان کی شفافیت کو مشکوک بناہی ہے عمران چنگیزی

کراچی : سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور انتخابی دفاتر پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں سیاسی کارکنان کے علاوہ معصوم شہریوں اور بچوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس و تاسف کرتے ہوئے نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤندیشن ( این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کی سبوتاژی و دہشت گردی انتخابی عمل کے انعقادکو مشکوک بنارہی ہے۔

بلکہ انتخابات ‘ انتظام اور انصاف کے ذمہ داروں کی ان واقعات پر خاموشی انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدار ہونے کے حوالے سے شبہات کو بھی تقویت دے رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روکنے کیلئے عمران خان پر دہشتگردانہ حملوں کی رپورٹ کے ذریعے تحریک انصاف کے سونامی کو کوزے میں بند کرنے کی کوشش کا مطلب یہ ہے۔

عوام سے قیادت کے انتخاب کا حق چھین کر عوام پر من پسند قوتوں کو مسلط کرنے کی سازش کی جارہی ہے اور شفاف انتخابات کے نام پر عوام کو دھوکا دیکرمخصوص قوتوں کواقتدار میں لانے کا پروگرام بنالیا گیا ہے۔

جو نہ تو اس طریقے سے اقتدا پانے والی سیاسی قوتوں کے مستقبل کیلئے سودمند ثابت ہوگا اور نہ جمہوریت و پاکستان اور عوام و آئندہ نسلوں کیلئے مثبت اثرات کا حامل ثابت ہوسکے گا۔