حکومت کے ساتھ ہیں کوئی شب خون نہ مار دے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ بہانے ڈھونڈے جا رہے ہیں اورحکومت غلطیوں پرغلطیاں کر رہی ہے۔ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں کہ کوئی شب خون نہ مار دے۔تمام سیاسی قوتوں کو آپریشن کی حمایت میں اکٹھا رہنا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے نااہل مشیر ہیں جن کے دہشتگردوں کے ساتھ رابطے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ پنجاب حکومت نے طاہر القادری کو سبیلیں لگا کر اسلام آباد داخل کیا تھا۔