کورونا وائرس ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی

Coronavirus

Coronavirus

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد گیارہ سو ایک ہو گئی۔ وزارت صحت کے مطابق ،حالیہ چوبیس گھنٹوں میں مزید پچانویں جانیں ضائع ہوتے ہوئے یہ تعداد گیارہ سو ایک تک جا پہنچی ہے۔

اس دوران تینتیس ہزار ایک سو ستر ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے پانچ ہزار ایک سو اڑھتیس میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ۔

آج اسپتالوں سے پانچ سو بیالیس افراد فارغ بھی ہوئے جن سے یہ مجموعی تعداد دو ہزار نو سو پینسٹھ ہو گئی ہے۔