ٹیکسٹائل منصوبوں کیلئے ڈیڑھ ارب سے زائد جاری

Textile

Textile

فیصل آباد(جیوڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے پانچ بڑے منصوبوں کیلئے رواں مالی سال کے دوران اب تک ایک ارب 58 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ ان منصوبوں پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 2 ارب 8کروڑ 14لاکھ روپے ہے۔

منصوبہ بندی کمیشن کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ان منصوبوں کیلئے مزید 22کروڑ روپے سے زائد جاری کردیئے جائیں گے۔ جاری منصوبوں میں فیصل آباد گارمنٹس سٹی پراجیکٹ کیلئے 64.400ملین روپے جبکہ لاہور گارمنٹس سٹی کمپنی کو 62.3ملین روپے جاری کئے گئے۔

حکومت نے پاک کورین گارمنٹس ٹیکنالوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کراچی کیلئے 14.7ملین روپے جاری کئے۔ توقع ہے کہ ان فنڈز کے اجرا سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔