تاجر برادری کا ن لیگ کی حکومت پر اعتماد کا اظہار

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)نواز شریف نے اپنی پہلی ترجیح معیشت کی بحالی کو قرار دیا۔ ن لیگ کی حکومت کی دوسری اور تیسری ترجیح بھی معیشت ہی ہوگی۔اس بیان کے ردِعمل پر بزنس کمیونٹی نے کراچی اور لاہور میں تاجر برادری نے ن لیگ کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ انہیں امید ہے کہ ملک کی معاشی اور اقتصادی حالت بہتر ہوجائیگی۔پاکستانی عوام کی جانب سے مسلم لیگ ن پراعتماد کا اظہارکیا گیا جو خوش آئند عمل ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ملک کی منتخب ہونے والی قیادت کو اب معاشی سرگرمیوں کی بحالی سمیت برآمدات میں اضافے کے لیے بھرپوراقدامات کو بروئے کار لانا ہونگے تاکہ ملک کوقیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔