تھائی لینڈ میں حادثہ، 16 افراد ہلاک

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حادثہ، پک اپ ٹرک درخت سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ تھائی لینڈ کے دیہی علاقے کی سڑک پر پک اپ ٹرک درخت سے جا ٹکرایا، حادثے میں 16 افراد ہلاک، 5 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

ٹرک میں مزدور سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور سمیت 10 مرد جبکہ 6 خواتین شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نشے میں تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ پولیس ہلاک ہونے والوں کی شناخت کر رہی ہے۔