تھائی لینڈ کے آرمی چیف نے قومی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

Thailand

Thailand

بنکاک (جیوڈیسک) سیاسی جماعتوں کو فوج کے کلیدی کردار پر حامل ایجنڈا طے کرنے پر مجبور کیا جائیگا۔ ذرائع تھائی لینڈ کے آرمی چیف جنرل پر ایوتھ چان اوچانے ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، الیکشن کمیشن کے عہدیداروںاور ارکان پارلیمنٹ کا ایک قومی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو ایک ایجنڈا طے کرنے پر مجبور کیا جائے گا جس میں فوج کا کردار کلیدی ہو گا۔ فوج کے نائب ترجمان نے بتایا کہ اجلاس آرمی کلب میں طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں مارشل لا فوجی بغاوت نہیں لیکن فوج کو ہر حال میں ملک کے جمہوری اداروں کا احترام کرنا چاہئے۔