تھائی لینڈ: عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری

Thailand Protesters

Thailand Protesters

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب حکومت مخالف مظاہرین ابھی بھی سڑکوں پر ڈیرے ڈالے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ مختلف حلقوں سے الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو رہے ہیں۔ انتخابات کا دوسرا مرحلہ تئیس فروری سے شروع ہو گا۔

دوسری طرف دارالحکومت بنکاک میں اپوزیشن کے حامی ابھی بھی سڑکوں پر دھرنا دئیے بیٹھے ہیں۔ اپوزیشن رہنما ستھپ نے دھرنے کی جگہ کا دورہ کیا اور وزیر اعظم شینا وترا کے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔