تھائی لینڈ: حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

Thailand Protest

Thailand Protest

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں میں روز بروز شدت آرہی ہے۔ مظاہرین نے بینکاک میں پولیس ہیڈ کوارٹر کی بجلی اور پانی کی سپلائی روک دی۔

تھائی وزیراعظم ینگ لوک شناواترا کی حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت سے کئی دنوں سے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین کئی سرکاری عمارتوں پر بھی قابض ہوگئے ہیں۔

تازہ واقعے میں مظاہرین نے ایک عدد لمبے بانس کے ذریعے پولیس ہیڈکوارٹر کی بجلی بھی منقطع کردی جبکہ پولیس نے حکومتی احکامات کے مطابق مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی پالیسی سے گریز کیا ہوا ہے۔

تھائی وزیراعظم کیخلاف پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کا ووٹ بھی بری طرح ناکام ہو گیا جس کو ماننے کے بجائے اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے اور حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کو ماننے سے بھی انکار کردیا ہے۔