تھائی لینڈ: عدالتی فیصلے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں میں تیزی

Protests

Protests

بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں عدالت کی جانب سے دو فروری کو ہونے والے انتخابات کے حق میں فیصلہ دینے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

مظاہرین کے شب و روز دارالحکومت بنکاک کی سڑکوں پر گزر رہے ہیں اور وہ کسی طور پر بھی مظاہرے ختم کرنے کا نام نہیں لے رہے۔

عدالتی فیصلہ آنے کے بعد اپوزیشن کے حامی افراد کے مظاہروں میں بھی شدت آگئی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شینا وترا کے استعفے اور انتخابات ملتوی کرنے کے اعلان تک وہ گھروں کو نہیں جائیں گے۔