تھر میں قحط سالی نہیں حکومت سندھ کی نااہلی ہے، سرفراز حیدر

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنمائوں سید سرفراز حیدر، شاہنواز چوہدری، فرزانہ کاظم، مہر عبدالقیوم اور طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی نہیں بلکہ حکومت سند ھ کی نااہلی ہے۔

اگر سند ھ حکومت نے بر وقت اقدامات اٹھائے ہوتے تو اتنا بڑا جانی نقصان نہ ہوتا ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائے اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں خواتین کی نمائندگی کا بل منظور کرکے پنجاب کی حکومت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صوبے کی خواتین کو ایک ایسا تحفہ دیا ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والے اس بل سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب اور خاص طور پر مسلم لیگ ن ہر شعبہ زندگی میں خواتین کو مردوں کے برابر حقوق دینے کی حامی اور اس پر عمل کرنے والی جماعت ہے اس بل کی منظوری سے خواتین کو ترقی کرنے کے یکساں مواقع ملیں گے اور کسی کو ان کے حقوق سلب کرنے کی جرات نہیں ہوگی انہوں نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے وزیر اعلی پنجاب کے اقدام کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس سے خواتین کے حقوق کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ صحت کے شعبے میں بہتری بھی آئیگی۔