تھر میں لوگ بھوکے مر رہے ہیں، وزیر اعلی نے بھنگ پی رکھی ہے، جمشید دستی

Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

اسلام آباد (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ بھنگ پی کر چاچا بھنگی بنے رہے اور تھر میں عوام بھوک سے مرتی رہی۔چولستان میں بھی عوام مر رہی ہے اور پنجاب کے حکمران پروٹوکول کے چکر میں ہیں۔

شیخوپورہ میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کو گڈ گورنس کا کہنے والے پہلے آپس کے معاملات کوتو درست کر لیں۔پنجاب میں قانون کی مونچھوں والی سرکار اور مرکز میں بجلی چوروں کے سربراہ وزیر کو تو آپس میں ہی گالیاں دینے میں فرصت نہیں ،میاں برادران کو قوم نے بڑی امیدوں کے ساتھ حکمران بنایا مگر اب قوم ان سے بھی مایوس ہو چکی ہے ،جمشید دستی کا کہنا تھا کہ ملک میں ن لیگ کی کوئی اپوزیشن نہیں ہے،زرداری کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں ، ملک میں ساری دہشت گردی حکمرانوں کی وجہ سے ہے اگر یہ ایشو ملک سے ختم ہو جائیں تو حکمرانوں کے بھتے ختم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایکشن پاور ہوتی تو وہ مظفر گڑھ کے جاگیر داروں کو لٹکا دیتے ،مظفر گڑھ میں انصاف نہ ملنے پر آگ لگا کر زندگی کی بازی ہار جانے والی آمنہ کیس میں وزیر اعلی ٰ ذمہ داروں کو خود پروٹوکول دے رہے ہیں۔