تھر کی صورتحال پر سندھ حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے: سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

لاہور (جیوڈیسک) تھر میں قحط کی صورتحال کا پید اہونا سندھ حکومت کیلئے انتہائی شرمناک ہے جس پر اسے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے بھوک سے مر رہے تھے جبکہ سندھ حکومت نومولود رہنماؤں کی تشہیر پر کروڑوں روپے خرچ کر رہی تھی۔

بے حسی کی انتہا یہ تھی کہ گوداموں میں گندم موجود ہے لیکن اسے متاثرین تک پہنچانے کی زحمت گوارا نہیں کی گئی۔ اس دلخراش صورتحال پر ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو ریل کی مفت سفری سہولتیں مہیا کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے بچوں کو اپنے والدین سے ملنے میں آسانی ہو گی۔