کراچی: دی سٹی گرامر اسکول حیدرآباد کالونی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

کراچی: دی سٹی گرامر اسکول حیدرآباد کالونی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کی طالبات ،اساتذہ اکرام اور والدین نے شرکت کی محفل میں طلباء و طالبات نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے شرکاء سے اسکول کے ایڈمنسٹریٹر سر حسن اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر شبانہ حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیرت محمدی پر عمل کرکے ہم اپنی زندگیوں میں انقلاب لاسکتے ہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام عالم کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے آپ نے انسانیت کا درس دیا اور حقوق اللہ اور حقوق العباد سے آشناء کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دی گئی۔

تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر انسان اپنی زندگی اور آخرت سنوار سکتا ہے اس موقع پر خواتین اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھی سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالی اور بحضور سرور کائنات حضرت محمد مصطفی کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔