دی ہوبٹ: دی ڈیسولیشن آف اسماگ” کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Hobbit

Hobbit

نیویارک (جیوڈیسک) آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار پیٹر رابرٹ جیکسن کی نئی فلم”دی ہوبٹ ، دی ڈیسولیشن آف اسماگ “کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

برطانوی مصنف جے آر ٹولکن کے ناول سے ماخوذ اس فلم کی کہانی ایک ایسے بونے کے گرد گھومتی ہے جو پہاڑی علاقے میں خزانے کی تلاش میں نکلا ہے جہاں اس کا سامنا سماگ نامی ڈریگن سے ہوتا ہے۔

اس سے قبل بھی دی ہوبٹ پر تین فلمیں این ایکسپیکٹڈ جرنی، دی ڈیسولیشن آف سموگ، دیئر اینڈ بیک اگین بنائی جا چکی ہیں۔ دی ہوبٹ سلسلے کی یہ نئی فلم وارنر برادرز کے تحت 13 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔