زمین کی غیر قانونی فروخت، آصف ہاشمی سپریم کورٹ طلب

Asif hashmi

Asif hashmi

اسلام آباد: (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیداد کی غیرقانونی فروخت پر بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو کل طلب کر لیا۔ عدالت نے معاہدہ کرنے والی تین تعمیراتی کمپنیوں کے سربراہوں کو بھی پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گردوارہ کی زمین ڈی ایچ اے راولپنڈی کو فروخت کرنے پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایلزیم کمپنی کے ساتھ اٹھانوے کروڑ روپے میں معاہدہ کیا۔ عدالت نے ڈی ایچ اے راولپنڈی کو بھی آج شام تک ریکارڈ ایف آئی اے کو دینے کا حکم دیا۔ مقدمے کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔