پی ایم اے غریبوں کو حکومت میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے : صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی

Shabbir Ahmed Siddqui

Shabbir Ahmed Siddqui

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم الائنس کے صوبائی صدر صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم الائنس (پی ایم اے) غریب اور متوسط طبقے کو حکومت میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم الائنس ضلع لاہور کے مرکزی عہدیداران کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ موروثی اور کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کرکے محب وطن لوگوں کو آگے لانا ہوگا تاکہ ملکی استحکام اور ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ موروثی سیاستدانوں اور ایسے نظام سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو تمام تر طاقت متوسط طبقے کے تعلق رکھنے والے اور محب وطن نمائندگان کے ہاتھوں میں دینا ہوگی اور تب ہی یہ ممکن ہوسکے گا کہ غریب اور متوسط محب وطن منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں پہنچیں۔کلمہ حق کی بنیاد پر حاصل کی جانیوالی اس مملکت خداداد’’پاکستان ‘‘میں نمائندگان منتخب کرتے وقت کبھی نہیں سوچا گیا کہ کیا یہ نمائندہ دین اسلام، احکامات اللہ رب العزت اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کے عین مطابق زندگی گزار رہاہے یا نہیں۔ہمارے یہ نمائندگان جن کو ہم ’’ووٹ ‘‘دینے جارہے ہیں کیا یہ صحیح القیدہ مسلمان ہیں۔ کیا یہ پانچ وقت کے نمازی ہیں۔کہیں یہ شرابی ، جواری یا زانی تو نہیں ۔کہیں یہ ہمارے نمائندہ گان چور ، ڈکیٹ ، قبضہ گروپ، رشوت خور اور سود خور تو نہیں ۔نعوذباللہ کہیں انبیاء اکرام ؑ ، اہل بیتؓ ، ازواج مطہراتؓ ، صحابہ اکرامؓ اور بزرگان دین اولیاء اللہ کے گستاخ تو نہیں۔اجلاس سے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔