وزیراعظم کی من موہن سنگھ سے نیویارک میں ملاقات متوقع ہے، دفتر خارجہ

PM

PM

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ترجمان دفتر خارجہ اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے آئندہ ماہ نیویارک میں ملاقات متوقع ہے، امید ہے یہ ملاقات دونوں ممالک میں تنا کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔

دفتر خارجہ میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باریمیں اپنی تشویش سے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایل او سی پر معاملات معمول پر آ جائینگے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی آئندہ ماہ نیویارک میں ملاقات متوقع ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تنا کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہو گی۔اعزاز چودھری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے تجارت کے حوالے سے بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کا فیصلہ کیا۔مگر نان ٹیرف بیرئیرز کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا، مذاکرات کا سلسلہ بحال ہونے پر اس بارے میں بات ہو گی۔

بھارت کے ساتھ سفارتی اور عسکری رابطے ختم نہیں ہوئے، اعزاز چودھری نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیگا۔انہوں نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی اگست کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ افغان صدر کے دورہ کے دوران تمام دوطرفہ اور علاقائی معاملات پر بات چیت ہو گی،ترجمان نے مصر کے حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔