سپریم کورٹ، نادر مگسی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے نادر مگسی کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 4 ہفتے کے اندر فریقین کو دستاویزات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں نادر مگسی کو نااہل قرار دینے کے بارے میں میر غیبی کی درخواست پر سماعت انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نادر مگسی کی ڈگری جعلی ہے اور وہ بدعنوانیوں میں ملوث رہے ہیں۔ عدالت نے 4 ہفتے کے اندر فریقین کو دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیس کافیصلہ تین ماہ میں سنایاجائیگا۔